ہم نے، بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں: صدر ایردوان

بحیرہ اسود میں دریافت شدہ  گیس ذخائر 710 بلین مکعب میٹر حجم تک پہنچ گئے ہیں۔ علاقے میں دریافت ہونے والی گیس کی بین الاقوامی  منڈی کی قدر 1 ٹریلین ڈالر ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1923963
ہم نے، بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بحیرہ اسود میں 58 بلین مکعب میٹر قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خوش خبری سنائی ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں کابینہ اجلاس کے بعد صدر ایردوان نے عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ اب، صرف اپنے لئے دفاعی مصنوعات ڈیزائن کرنے اور ان کی پیداوار دینے والے ملک سے ، آگے بڑھ چُکا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اب اس مقام پر ہے کہ جہاں اس کی برآمدات میں  ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور  اپنی مصنوعات کی وجہ سے اس  کادفاعی سیکٹر پوری دنیا کے لئے  مرکزِ توجہ  بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "آنے والے سال میں ہم سکیورٹی  کے شعبے میں، دہشت گردی کو اس کے گڑھ میں ختم کرنے کی حکمت عملی کا پوری جنوبی سرحد پر اطلاق کرنا جاری رکھیں گے۔ خاص طور پر شام سے ترکیہ کے لئے خطرے کے مکمل  خاتمے کے لئے  ہم 30 کلو میٹر سرحدی گہرائی کے خالی حصوں کو بند کرنے  کے لئے نئے اقدامات کریں گے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے 58 بلین مکعب میٹر کے نئے قدرتی گیس ذخائر  کی دریافت کی خوشخبری سُنائی اور کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں دریافت شدہ  گیس ذخائر 710 بلین مکعب میٹر حجم تک پہنچ گئے ہیں۔ علاقے میں دریافت ہونے والی گیس کی بین الاقوامی  منڈی کی قدر 1 ٹریلین ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم بحیرہ اسود میں گیس کی تلاش جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں