ترکیہ کا فرانس کے خلاف ردعمل: کیا آپ اب بھی خاموش رہیں گے

یہ دہشت گرد تنظیم حالیہ 40 سالوں میں ہزاروں ترکوں کردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کر چُکی ہے۔ اب یہی تنظیم پیرس کی گلیوں کو جلا رہی ہے۔ کیا آپ اب بھی خاموش رہیں گے: قالن

1923361
ترکیہ کا فرانس کے خلاف ردعمل: کیا آپ اب بھی خاموش رہیں گے

ترکیہ صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے فرانس میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قالن نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گرد تنظیم کے حامیوں کے پُر تشدد مظاہروں کی ویڈیو سوشل میڈیا  پیج سے شئیر کی اور ویڈیو کے ساتھ "یہ ہے فرانس کی 'پی کے کے'۔ وہ دہشت گرد تنظیم جس کی آپ شام میں حمایت کر رہے ہیں" کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

فرانس کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "یہی دہشت گرد تنظیم حالیہ 40 سالوں  میں ہزاروں ترکوں کردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کر چُکی ہے۔ اب یہی تنظیم پیرس کی گلیوں کو جلا رہی ہے۔ کیا آپ اب بھی خاموش رہیں گے؟"

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمعہ کے دن کئے گئے مسلح حملے میں

3 افراد کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

دہشت گردی کے حامیوں نےپیرس کی سرحدیں عبور کر کے احتجاجی مظاہروں کو دیگر شہروں تک پھیلا دیا ہے۔ مارسیلیا  میں مظاہرین نے پولیس تھانے پر پتھراو کیا ۔ 2 پولیس گاڑیوں، کوڑے دانوں اور بس اسٹاپ کو آگ لگا دی اور مارکیٹوں کے شیشے توڑ ڈالے ہیں۔



متعللقہ خبریں