ترکیہ، ڈائریکٹر اطلاعات فخرالدین آلتون کا روئٹرز کے اشتہار کے خلاف سخت رد عمل

یسا لگتا ہے کہ رائٹرز سچائی سے دور ہٹ گیا ہے

1923202
ترکیہ، ڈائریکٹر اطلاعات فخرالدین آلتون کا روئٹرز کے اشتہار کے خلاف سخت رد عمل

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے ڈائریکٹر فخرالدین   التون نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے سیاسی ملازمت کے اشتہار پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روئٹرز کی جانب سے ترکیہ کے دفتر کے لیے سیاسی ملازمت کے اشتہار کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئے التون نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ رائٹرز سچائی سے دور ہو   گئی ہے۔

جناب آلتون نے  کہا ہے کہ  روئٹرز نے صدر رجب طیب ایردوان کے دور میں ترکیہ میں  کیا کچھ ہونے کو ایک جانبدار نقطہ نظر کے ساتھ  بیان  کرنے کی کوشش کی ہے۔  اس کے  اعلان میں  استعمال کردہ الفاظ   ایک  پراپیگنڈا  بروشر     کی تشریح  کے لیے منطقی ہو سکتے ہین لیکن اس کو ہر گز صحافت سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

ایک میڈیا  تنظیم  کو اصل واقعات    کو مفروضات کے ساتھ نہیں  بلکہ   فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں سے  دریافت   کرنا چاہیے۔ روئٹرز نے اس اشتہار میں دیے گئے جملوں کا اپنے دعوے کی طرح  'آزادی، دیانت، غیر جانبداری اور  درستگی 'کے صحافتی اصولوں سے بہتر موازنہ کرتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔



متعللقہ خبریں