یونان کے مقابلے ترکیہ اپنا موقف بہتر پیش کرتا ہے: یونانی روزنامہ

اخباری تبصرے میں کہا گیا ہے کہ  یونان کے مقابلے ترکیہ اپنے موقف کی بھرپور وضاحت کرتا  ہے  جس میں اس کے صدارتی شعبہ اطلاعات کا اہم کردار ہے لیکن یونان اپنے دفاع میں جواب دینے کی صلاحیت سے عاری ہے

1921741
یونان کے مقابلے ترکیہ اپنا موقف بہتر پیش کرتا ہے: یونانی روزنامہ

یونانی میڈیا میں ایک تبصرے کے مطابق، یونان کے مقابلے میں ترکیہ عالمی سطح پر اپنا موقف واضح کرنے میں کامیاب نظر آتا ہے ۔

 روزنامہ کاتھی میرینی میں واسیلیس نیدوس کے ایک تبصرے میں  عالمی سطح پر  یونان کے نظریات کی وضاحت کا احاطہ کیا گیا ہے۔

 تبصرے  میں کہا گیا ہے کہ  یونان کے مقابلے ترکیہ اپنے موقف کی بھرپور وضاحت کرتا  ہے  جس میں اس کے صدارتی شعبہ اطلاعات کا اہم کردار ہے لیکن یونان اپنے دفاع میں جواب دینے کی صلاحیت سے عاری ہے ،انقرہ اپنے موقف پر مصر رہتے ہوئے ہر نئے موضوع پر اظہار خیال کرتا ہے جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ ترک شعبہ اطلاعات یونان کے مقابلے زیادہ بہتر ہے۔

تبصرے میں مزید کہا گیا ہے کہ یونان کی  جانب سے موقف کی وضاحت اور رائے عامہ کو  آگاہی دینے کی قابلیت نا اہلی کا شکار ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں