ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے کسی کی اجازت درکار نہیں:ایردوان

صدر نے کہا کہ شمالی شام میں ممکنہ بری آپریشن کے حوالے سے کہا کہ  یہ اس آپریشن کا مقام ہے لیکن تاریخ نہیں دی جا سکتی البتہ سوچی مطابقت  کے تحت  صدر پوتین کے ساتھ متعین کردہ اہداف موجود ہیں

1918642
ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے کسی کی اجازت درکار نہیں:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  شمالی شام  میں بری  آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ آپریشن بلا تاریخ  دیئے شروع ہو سکتا ہے۔

 صدر ایردوان نے  ترکیہ۔آذربائیجان۔ترکمانستان سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے گزشتہ روز  ترکمانستان روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس کے  دوران شمالی شام میں ممکنہ بری آپریشن کے حوالے سے کہا کہ  یہ اس آپریشن کا مقام ہے لیکن تاریخ نہیں دی جا سکتی البتہ سوچی مطابقت  کے تحت  صدر پوتین کے ساتھ متعین کردہ اہداف موجود ہیں جن کی میں نے  انہیں دوبارہ سے یاد دہانی کروائی تھی ،سرحد کے ساتھ تیس کلومیٹر کا علاقہ ان اہداف میں شامل ہے جن کی وجہ سے  ہمیں دہشتگردی کا خطرہ لاحق ہے  لہذا اس بارے میں خاموشی اختیار کرنا بے معنی ہوگا ،ہم دہشتگردی  سے متاثرہ ملک ہیں جس کی لعنت کو ختم  کرنے کےلیے ہمیں کسی بیرونی طاقت کی اجازت  درکار نہیں ہے ۔

 



متعللقہ خبریں