ترکیہ: ترک مسلح افواج کا گھیرا تنگ ہو گیا، PKK کے 4 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

دہشتگردوں کے ساتھ 4 عدد AK-47 پیادہ رائفلوں، 600 گولیوں، 10 دستی بموں، وائرلیسوں اور  دوربینوں کو بھی  تحویل میں لے لیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

1917646
ترکیہ: ترک مسلح افواج کا گھیرا تنگ ہو گیا، PKK کے 4 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

عراق کے شمال میں ترک مسلح افواج کے گھیرے میں آنے کے بعد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع نے ، فضائی تعاون کے حامل آپریشن کے دوران ،مسلح فورسز کے گھیرے میں آ کر ،گرفتاری پیش کرنے والے 4 دہشت گردوں کے ویڈیو مناظر جاری کئے ہیں۔

وزارت دفاع نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ "دہشت گردوں کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔ ان  کے لئے ترک عدالت کے سامنے پیش ہونے کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں رہا۔ شمالی عراق میں ہمارے کمانڈوز کے فضائی آپریشن کے دوران گھیرے میں آنے والے PKKکے  4 دہشت گردوں نے اس طرح گرفتاری پیش کی ہے۔ دہشتگردوں کے ساتھ 4 عدد AK-47 پیادہ رائفلوں، 600 گولیوں، 10 دستی بموں، وائرلیسوں اور  دوربینوں کو بھی  تحویل میں لے لیا گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " اس کامیاب آپریشن پر ہم اپنے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے اور ان کے لئے خیر و عافیت والے فرائض کی تمّنا کرتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں