ترکیہ: ایردوان۔ پوتن ملاقات

اناج راہداری کے دائرہ کار میں  ہم مختلف غذائی مصنوعات اور درجہ بدرجہ  دیگر اشیاء کی برآمد کے لئے بھی کام شروع کر سکتے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1917405
ترکیہ: ایردوان۔ پوتن ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں انرجی سمیت ترکیہ۔روس تعلقات پر بات چیت کی گئی اور اناج راہداری اور انسدادِ دہشت گرد سمیت علاقائی موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ہم اس وقت تک 13 ملین ٹن سے زائد اناج ضرورت مندوں تک پہنچا چُکے ہیں۔ اناج راہداری کے دائرہ کار میں  ہم مختلف غذائی مصنوعات اور درجہ بدرجہ  دیگر اشیاء کی برآمد کے لئے بھی کام شروع کر سکتے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے جلد از جلد ختم ہونے کی تمّنا کا بھی اظہار کیا ہے۔

شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG/PYD کی کاروائیوں اور ترکیہ کو ہدف بنا کر کئے گئے دہشت گردانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 2019 میں طے پانے والے سوچی سمجھوتے کی رُو سے سب سے پہلے دہشت گردوں کو پوری سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر اندر تک صاف کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں