مغربی تھریس کے ترکوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

وزیر  خارجہ چاوش اولو نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں مغربی تھریس ترک اقلیتی مشاورتی بورڈ کے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا

1916652
مغربی تھریس کے ترکوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ مغربی تھریس کے ترکوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر  خارجہ چاوش اولو نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں مغربی تھریس ترک اقلیتی مشاورتی بورڈ کے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مغربی تھریس ترک اقلیتی مشاورتی بورڈ کے اراکین کے ساتھ ہونے والے  مذاکرات کے بارے میں  چاوش اولو نے کہا کہ یونان،  لوزان معاہدے اور اپنے ہم وطنوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے مغربی تھریس کے ترکوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

چاوش اولو نے کہا کہ  یونان مغربی تھریس میں ترک اقلیت کی "ترک" شناخت کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یونان ترک اقلیت سے تعلق رکھنے والے اسکولوں، بنیادوں، انجمنوں اور کمیونٹی تنظیموں کے ناموں میں لفظ "ترک" کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا، چاوش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ ایتھنز بھی ترک اقلیت کی انجمن کی آزادی کی خلاف ورزی  کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ  یورپی عدالت برائے انسانی حقوق (ای سی ایچ آر) نے یونان کو ان خلاف ورزیوں کے لیے تین بار سزا سنائی ہے، چاوش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ ایتھنز انتظامیہ نے تقریباً 15 سالوں سے ای سی ایچ آر کے ان فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو  نے کہا، "یونان ترک اقلیت کو اپنے مذہبی نمائندوں کو منتخب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یونان کا نیا مفتی قانون 1923 کے لوزان امن معاہدے کے خلاف ہے اور ترک اقلیت کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرتا ہے۔ یونان نے مغربی تھریس میں ترک فاؤنڈیشن کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ یونان من مانی مالیاتی آڈٹ اور ٹیکس جرمانے لگا کر ترک اقلیت کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ یونان نے پچھلے 15 سالوں میں 90 سے زیادہ ترک اقلیتی پرائمری اسکولوں کو بند کر دیا ہے اور نئے ترک اقلیتی اسکولوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونان اقلیتی اسکولوں کی موجودہ عمارتوں کی تزئین و آرائش اور توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔ یونان ترکیہ کے اقلیتی اسکولوں میں کام کرنے کے لیے بڑی حد تک  ترک اساتذہ کی تقرری کو روکتا ہے۔ یونان،  ترکیہ کے نصاب کے مواد کو اپ ڈیٹ کرنے سے بھی روکے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں