ترک آفد اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی سول ڈیفنس آرگنائزیشنکی مشترکہ مشقیں

ن مشقوں میں  ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کے 250 سے زائد اہلکاروں، 1 فوجی ہیلی کاپٹر اور 100 سے زائد گاڑیوں  نے اربن سرچ اینڈ ریسکیو، 15 مختلف منظرناموں جیسے زلزلہ، آگ، ٹریفک حادثات جیسی کاروائیوں میں حصہ لیا

1916199
ترک آفد اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی سول ڈیفنس آرگنائزیشنکی مشترکہ مشقیں

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) اور  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے مشترکہ تلاش اور بچاؤ کی مشقیں کی ہیں۔

ان مشقوں میں  ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کے 250 سے زائد اہلکاروں، 1 فوجی ہیلی کاپٹر اور 100 سے زائد گاڑیوں  نے اربن سرچ اینڈ ریسکیو، 15 مختلف منظرناموں جیسے زلزلہ، آگ، ٹریفک حادثات جیسی کاروائیوں ، پہاڑوں میں پھنس جانے،  زخمیوں کو نکالنے اور آگ پر قابو پانے  جیسی کاروائیوں  میں   حصہ لیا ۔

4 مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والی مشقوں  کے ساتھ، خاص طور پر دارالحکومت نکوسیا میں، دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان کوآرڈینیشن اور تجربات کا تبادلہ کیا گیا  اور  بین الاقوامی تعاون جیسے  شعبوں  کا تمام پہلووں  سے  جائزہ لیا گیا۔

AFAD ڈیزاسٹر ریسپانس کے جنرل منیجر اسماعیل پالاک اولو نے کہا کہ ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   تباہی کے علاقے میں واقع ہیں، لہذا دونوں ممالک کو آفات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

 

پالاک اولو نے کہا کہ مشق کا آغاز نکوسیا میں 7.7 کے زلزلے کے منظر نامے اور ترکیہ  سے مدد طلب کرنے کے ساتھ ہوا، اور کہا کہ مشقوں  نے دونوں ممالک کی ٹیموں کے مربوط کام، تعاون کی ترقی، علم کے تبادلے اور تجربات سے آگاہی فراہم کی ہے۔



متعللقہ خبریں