انطالیہ نے کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے 30 ہزار سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کی

کیو ٹرمینل  انطالیہ  کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق اس سال دنیا کے کئی حصوں سے دیوہیکل کروز جہاز انطالیہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں

1915915
انطالیہ نے کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے 30 ہزار سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کی

انطالیہ پورٹ نے اس سال کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے 30 ہزار سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کی ہے۔

کیو ٹرمینل  انطالیہ  کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق اس سال دنیا کے کئی حصوں سے دیوہیکل کروز جہاز انطالیہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

لگژری بحری جہازوں کی میزبانی جیسے ایمرلڈ ایزورا، اسپرٹ آف ایڈونچر، بلیو سیفائر، کلب میڈ 2، رویرا، سیون سیز ایکسپلورر، مین شیف 6 اور مین شیف 5، دی ورلڈ لگژری   کروز بحری جہاز لنگرانداز ہوئے ۔ ان کروز کے ساتھ بندرگاہ پر پہنچنے والے مسافروں کی تعداد 30,641 سے تجاوز کرگئی ہے۔

کیو ٹرمینل انطالیہ کے جنرل منیجر اوزگور  سرت نے کہا کہ یہ بندرگاہ اپنی اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ بحیرہ روم میں ملکی اور غیر ملکی سیاحت کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے 1413 مسافروں کی میزبانی کی جو گزشتہ سال عالمی وبا کی وجہ سے 4 سفروں کے ساتھ آئے تھے، سرت نے کہا کہ  اس سال بندرگاہ پر 26 ٹور لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ اگلے سیزن کے لیے اور بھی زیادہ پر امید ہیں، سرت نے کہا کہ انہیں 2023 کے کروز سیزن کے لیے پہلے ہی بڑی تعداد میں بکنگ ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں