وزیر خارجہ کی بخارسٹ میں مصروفیات،ایسٹونیَن اور پرتگالی ہم منصبوں سے ملاقات

چاوش اولو نے اپنی  ٹویٹ میں  اس حوالے سے بتایا کہ  ایسٹونیئن اور پرتگالی  ہم منصبوں سے انہوں نے یوکرین کی جنگ اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات پر غور کیا ہے

1912824
وزیر خارجہ کی بخارسٹ میں مصروفیات،ایسٹونیَن اور پرتگالی ہم منصبوں سے ملاقات

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو نے  نیٹو وزرائے خارجہ  اجلاس کے تحت بخارسٹ میں ایسٹونیئن وزیر خارجہ اورماس رائن سالو اور پرتگالی وزیر خارجہ  ہاو گومیز کراوینہو سے ملاقات کی ۔

 چاوش اولو نے اپنی  ٹویٹ میں  اس حوالے سے بتایا کہ  ایسٹونیئن اور پرتگالی  ہم منصبوں سے انہوں نے یوکرین کی جنگ اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات پر غور کیا ہے۔

دریں اثنا، وزیر خارجہ نے  ایرانی ہم منصب  حسین امیر عبدالہیان اور ترکمان وزیر خارجہ راشد مردوف سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

ایرانی ہم منصب سے بات چیت میں  وزرائے خارجہ کی سطح پر دو طرفہ دوروں کے سلسلے میں  بات چیت کی گئی جبکہ ترکمان وزیر خارجہ  کے ہمراہ  ترکیہ۔آذربائیجان ۔ترکمانستان  سہ رکنی اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔



متعللقہ خبریں