نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس ،ترکیہ کے ساتھ یک جہتی کا اظہار

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں منعقدہ نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس  کے پہلے روز جاری اعلامیئے میں  یوکرین کی  حمایت اور دہشتگردانہ حملوں کے خلاف ترکیہ سے یک جہتی کا اظہار کیا گیا ہے

1912610
نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس ،ترکیہ  کے ساتھ یک جہتی کا اظہار

نیٹو کے وزرائے خارجہ اجلاس  کے اعلامیئے میں دہشتگردی کے خلاف ترکیہ کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 نیٹو ممالک  نے اعلامیئے میں واضح کیا ہے کہ  دہشتگردی خواہ جس بھی نوعیت کی ہو اس کی مذمت کرتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کی جاتی ہے۔

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں منعقدہ نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس  کے پہلے روز جاری اعلامیئے میں  یوکرین کی  حمایت اور دہشتگردانہ حملوں کے خلاف ترکیہ سے یک جہتی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 اعلامیے میں  واضح کیا گیا ہے کہ  نیٹو کے تمام رکن ممالک دہشتگردی  کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ترکیہ میں رونما ہونے والے حالیہ  بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کےلیے تعزیت کا بھی اظہار کرتےہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں