محض گیدڑ بھبھکیوں کی خاطر اپنے سیاسی و دفاعی مفادات کا گلا نہیں گھونٹ سکتے:ایردوان

صدر نے کہا کہ دہشتگردوں کی کی پشت پناہی کرنے والوں کےلیے کسی قسم کی رعائیت کا برتنامناسب نہیں ہوگا، ترکیہ اب  محض گیدڑ بھبھکیوں کے نتیجے میں اپنے سیاسی ،سفارتی،اقتصادی اور عسکری مفادات  کا گلا نہیں گھونٹ سکتا

1912106
محض گیدڑ بھبھکیوں کی خاطر اپنے سیاسی و دفاعی مفادات کا گلا نہیں گھونٹ سکتے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعائیت نہیں برت سکتے۔

 صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ علاقائی سالمیت  اور عوام کی سلامتی سے متعلقہ ہمیں تدابیر اختیار کرنے میں کسی بیرونی طاقت سے اجازت طلب کرنے یا وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

صدر نے کہا کہ مختلف ناموں سے منسوب دہشتگردوں کی کی پشت پناہی کرنے والوں کےلیے کسی قسم کی رعائیت کا برتنامناسب نہیں ہوگا، ترکیہ اب  محض گیدڑ بھبھکیوں کے نتیجے میں اپنے سیاسی ،سفارتی،اقتصادی اور عسکری مفادات  کا گلا نہیں گھونٹ سکتا،  وطن عزیز کی سلامتی اور اس کی بقا کے لیے ہم جو بھی فوجی پیش قدمی کر رہےہیں اُس سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں