ترکیہ نے چین سے وضاحت طلب کر لی

ہم  چینی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ رائے عامہ کوآگ لگنے کی وجہ  سے آگاہ کیا جائے گا: ترکیہ وزارت خارجہ

1911431
ترکیہ نے چین سے وضاحت طلب کر لی

ترکیہ نے چین میں سنکیانگ اوئیغور خودمختار علاقے کے مرکزی شہر اُرومچی میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں پر چینی حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چین کے سنکیانگ اوئیغور خودمختار علاقے کے مرکزی شہر اُرومچی میں آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں اموات اور افراد کے زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

بیان میں اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کے لئے عاجل شفا  کی تمّنا ظاہر کی گئی ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ "ہم  چینی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ رائے عامہ کوآگ لگنے کی وجہ  سے آگاہ کیا جائے گا"۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق "چینی حکام سے آگ لگنے کی وجہ سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے"۔

واضح رہے کہ چین کے سنکیانگ اوئیغور خودمختار علاقے میں ایک زیرِ قرنطینہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد کی اموات واقع ہو گئی تھیں۔

متاثرہ رہائشی عمارت  میں قرنطینہ پابندیوں کی وجہ سےمکینوں کے گھروں میں بند ہونے اور عمارت کے گرد دھاتی رکاوٹوں کے گھیرے کی وجہ سے فائر بریگیڈ ٹیموں کے بروقت مداخلت نہ کر سکنے کے دعوے احتجاجی مظاہروں  کا سبب بن گئے تھے۔



متعللقہ خبریں