ترکیہ: دہشت گرد تنظیم کو اندرونِ ملک اور سرحد پار سانس لینے  کا موقع نہیں دیا جائے گا

قارقامش پر مارٹر حملے کے نتیجے میں ایک استاد اور ایک طالبعلم سمیت 3 شہری ہلاک اور 10 شہری زخمی ہو گئے ہیں: وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو

1908925
ترکیہ: دہشت گرد تنظیم کو اندرونِ ملک اور سرحد پار سانس لینے  کا موقع نہیں دیا جائے گا

شام کے علاقے عین العرب میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے ترکیہ کے ضلع  غازی آنتپ کی تحصیل قارقامش پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

دہشتگردوں کے فائر کردہ راکٹ گولے ایک ہائی ا سکول، دو گھروں اور قارقامش سرحدی چوکی کے قریب ایک ٹرالر پر گرے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور ایک ایمبولینس کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے کہا ہے کہ " قارقامش پر مارٹر حملے کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور ایک طالبعلم بھی شامل ہے۔ حملے میں 10 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں"۔

سوئے لُو نے کہا ہے کہ "ہم اپنی ملت کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ کل عراق اور شام کے شمال میں کئے گئے پنجہ۔کلید آپریشن میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ اب کے بعد دہشت گردوں کو حملے کا بھاری جواب دیا جائے گا اور ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ دہشت گرد تنظیم کو اندرونِ ملک اور سرحد پار سانس لینے  کا موقع نہیں دیا جائے گا"۔

واضح رہے کہ ضلع غازی آنتپ کے گورنر داود گُل نے کل علاقے میں 5 مارٹر گولے گرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں