صدر ایردوان کانیو آذربائیجان پارٹی کے قیام کی 30 سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام

صدر ایردوان نے YAP کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف کو مبارکباد کا پیغام  روانہ کیا ہے

1908942
صدر ایردوان  کانیو آذربائیجان پارٹی کے قیام کی 30 سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے نیو آذربائیجان پارٹی (YAP)  کے  قیام کی 30 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر ایردوان نے YAP کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف کو مبارکباد کا پیغام  روانہ کیا ہے۔

صدر  ایردوان نے   اپنے مبارکبادکے  پیغام میں کہا ہے کہ  میںصدر ا ور اپنے بھائی  الہام علی ایف   اور پارٹی کے تمام اراکین کو   نیو آذربائیجان پارٹی کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  نیو آذربائیجان  پارٹی جس کی بنیاد  مرحوم  حیدر علی ایف نے  رکھی تھی اور ان ہی کی لیڈر شپ میں یہ جماعت  آذربائیجان  کی  سرکردہ سیاسی جماعت بن گئی ہے اور آج آپ کی مدبرانہ قیادت اور رہنمائی سے اس نے ہر میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل  کررہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آذربائیجان، جس نے اپنی سرزمین کو آرمینیائی قبضے سے آزاد کرایا اور اپنے خطے کا چمکتا ہوا ستارہ  بن کر   ابھرا  ہے  پورے عالمِ ترک  کے لیے ایک درخشاں  باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  مجھے پختہ یقین ہے کہ  ترکی اور آذربائیجان کے درمیان غیر معمولی تعلقات شوشا اعلامیہ کے ساتھ اپنے بام عروج  پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارا تعاون اور یکجہتی مستقبل میں بھی تیزی سے جاری رہے گا۔ مجھے یقین ہے کہ YAP آذربائیجان کی خوشحالی اور دنیا میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے اپنی سرگرمیاں کامیابی سے جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں