استنبول کے دہشت گرد حملے میں زخمی 71 افراد اسپتالوں سے فارغ

8 زخمیوں کا علاج سروس میں جاری ہے جبکہ  2 مریض تا حال انتہائی نگہداشت  یونٹ میں ہیں۔"

1908273
استنبول کے دہشت گرد حملے میں زخمی 71 افراد اسپتالوں سے فارغ

وزیر صحت فخرالدین قوجا  نے اطلاع دی ہے  کہ استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے 71 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

قوجا  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے بارے میں   آگاہی کرائی۔

وزیر صحت نے بتایاکہ "استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے 81 افراد میں سے 71 زخمیوں کا علاج کر کے فارغ کر دیا گیا ہے۔ 8 زخمیوں کا علاج سروس میں جاری ہے جبکہ  2 مریض تا حال انتہائی نگہداشت  یونٹ میں ہیں۔"

دریں اثنا، حملے کی تحقیقات گہری ہوتی جارہی ہیں۔

اس تفتیش میں جس میں 17 افراد کو گرفتار کیا گیا، مزید 8 افراد کو حراست میں لیا گیا جو حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مدد اور معاونت میں ملوث  ہیں۔

تحقیقات کے دائرہ کار میں بلغاریہ میں بھی 5 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں