ترکیہ: ترکیہ خفیہ ایجنسی کی میزبانی میں امریکی اور روسی خفیہ ایجنسی کے درمیان مذاکرات

سی آئی اے اور ایس وی آر کے درمیان مذاکرات، عالمی امن میں ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان کے کردار کے حوالے سے، ایک نیا اضافہ ہیں: فخر الدین آلتن

1906363
ترکیہ: ترکیہ خفیہ ایجنسی کی میزبانی میں امریکی اور روسی خفیہ ایجنسی کے درمیان مذاکرات

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT کی میزبانی میں امریکہ خفیہ ایجنسی CIA اور روس خفیہ ایجنسی SVR کے درمیان ملاقات انقرہ میں طے پائی۔

ترکیہ خفیہ ایجنسی  MIT کےذرائع کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر' بِل برنز 'اور ایس وی آر کے سربراہ 'سرگے نارشکِن' کے درمیان ایم آئی ٹی کی زیرِ میزبانی انقرہ میں مذاکرات ہوئے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے بھی ایسوسی ایٹڈ پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں مذاکرات کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ " یہ مذاکرات، عالمی امن میں ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان کے کردار کے حوالے سے، ایک نیا اضافہ ہیں"۔

آلتن نے کہا ہے کہ "مذاکرات میں جوہری اسلحے کے استعمال سمیت بین الاقوامی سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ترکیہ اس سے قبل یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ کو مذاکراتی میز پر لا چُکا اور اناج سمجھوتے میں ثالثانہ کردار ادا کر چُکا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ترکیہ امن کی خاطر تمام فریقین کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گااور اس مرحلے میں کسی پیش قدمی سے نہیں ہچکچائے گا"۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  انقرہ میں سی آئی اے اور ایس وی آر کے درمیان مذاکرات امریکہ کی طلب پر منعقد ہوئے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں کے لئے جاری کردہ بیان میں پیسکوف نے مذاکرات کے مندرجات کے بارے میں معلومات پوشیدہ رکھنے کی طرف اشارہ کیا اور  کہا ہے کہ "یہ درست ہے۔ ایسے مذاکرات کا  انعقاد  حقیقتاً عمل  میں آیا ہے۔ مذاکرات امریکی فریق کی خواہش پر کئے گئے ہیں"۔

وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل  کی طرف سے ایک شخصیت  نے  نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ خاص طور پر جوہری خطرات اور اسٹریٹجک استحکام سے متعلقہ خطرات  کے بارے میں روس کے ساتھ روابط کے راستے کھُلے ہیں۔



متعللقہ خبریں