انڈونیشیا، جزیرہ بالی میں ترک صدر کی امریکی صدر سے ملاقات

سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد  سربراہان نے  "فوڈ اینڈ  انرجی  سیکیورٹی" نشست  کا آغاز کیا

1906564
انڈونیشیا، جزیرہ بالی میں ترک صدر کی امریکی صدر سے ملاقات
macron-erdogan g20 bali.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے  انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں جی۔ 20 سمٹ  کے دوران  امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔

جناب ایردوان نے  بالی میں اپنے روابط کے دائرہ کار میں اولین طور پر اپرووا  کیمپنسکی   میں  منعقدہ  سرکاری  استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے صدر ایردوان سے مصافحہ کرتے ہوئے  ایک یادگاری تصویر  اتروائی۔

سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد  سربراہان نے  "فوڈ اینڈ  انرجی  سیکیورٹی" نشست  کا آغاز کیا۔

صدر ایردوان نے  کمرہ اجلاس میں  بعض سربراہان سے  مختصراً گفتگو کی۔ 

بعد ازاں اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ مذاکرات  کرنے والے  جناب  ایردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے    بند کمرے میں  مذاکرات کیے۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات کی جا نب سے جاری کردہ   بیان کے مطابق اس ملاقات میں  باہمی تجارت و سیکیورٹی کے معاملات سمیت  دو طرفہ تعلقات زیر ِ غور آئے ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن نے  اس دوران استنبول کے بم حملے میں  اموات پر اظہارِ تعزیت کیا۔

علاقائی  معاملات  کا بھی جائزہ لیے جانے والی اس ملاقات میں  بائیڈن نے روس اور یوکیرین   کے درمیان اناج راہداری  بحران کے حل اور ترسیلات کی بحالی    میں کردار ادا کرنے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

ترکیہ اور امریکہ کے  مابین ایف۔16  سلسلے کی ملکی انتظامیہ کے طور پر  حمایت کے جاری رہنے کی وضاحت کرنے والے  امریکی صدر نے کہا کہ  ترکیہ سویڈن  کے نیٹو سلسلہ رکنیت  میں ایک اہم اداکار کی حیثیت رکھتا ہے۔

ترک صدر نے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکرون اور سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان   سے بھی علیحدہ علیحدہ  مذاکرات کیے،  یہ تمام  ملاقاتیں  پریس کی عدم  موجودگی میں سر انجام پائیں۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق  صدر فرانس نے  اس ملاقات میں استنبول کے دہشت گرد حملے  کے حوالے سے  تعزیت کا اظہار کیا۔

ترکیہ۔ فرانس  تعلقات اور علاقائی معاملات کے زیر غور آنے والی اس ملاقات میں  صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  تجارت سمیت  دفاعی و توانائی کے شعبہ جات میں دونوں ممالک  کے درمیان  تعاون کا فروغ مشترکہ مفاد میں ہو گا۔  انہوں نے  اناج راہداری کی  بحالی  کے حوالے سے   کہا اس کے دوام کے  لیے یورپی یونین  کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

ترک صدر نے علاوہ  ازیں و درست، مخلص اور  با معنی ڈائیلاگ  کے  لیے  یونانی فریق کی حوصلہ افزائی کیے جانے پر بھی زور دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں