ترکیہ: انڈونیشیا کے ساتھ 5 سمجھوتے طے پا گئے

عالمِ اسلام کی دو اہم طاقتوں کےحوالے سے ہمارا باہمی تعاون دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1906184
ترکیہ: انڈونیشیا کے ساتھ 5 سمجھوتے طے پا گئے

ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان صنعت، ٹیکنالوجی، جنگلات، ماحولیات اور ترقی کے شعبوں میں تعاون پر مبنی 5 سمجھوتے طے پا گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی20 سربراہی اجلاس سے قبل، ہلٹن بالی ریذیڈنسی میں ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ سمجھوتوں پر دستخطوں کی تقریب منعقدہ ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ،  کل استنبول  میں دھماکے پر، اظہار تعزیت کی وجہ سے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ 'پرابووو سُبیانتو' کا شکریہ ادا کیا۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ اندرون ملک اور اپنے محلّ وقوع کے جغرافیے میں دہشت گردی کی بیخ کنی جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بالی اس وقت ایک تاریخی آن سے گزر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور ہائی اسٹریٹجک تعاون کونسل قائم کر رہے ہیں۔ حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "گلوبل مشکلات کے باوجود انڈونیشیا  نہایت کامیابی سے جی20 اجلاس کی سربراہی جاری رکھے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں انڈونیشیا کے صدر 'ویدودو ' اور ان کی زیرِ قیادت انڈونیشیا کی ترقی بھی قابل ستائش ہے۔ عالمِ اسلام کی دو اہم طاقتوں کےحوالے سے ہمارا باہمی تعاون دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے"۔

تقریب سے خطاب میں انڈونیشیا کے وزیر دفاع سُبیانتو  نے کل ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا ہے کہ طے پانے والے سمجھوتے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی مضبوطی کا اظہار ہیں۔

بعد  ازاں ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان 5 سمجھوتوں پر اور ترک اور انڈونیشین فرموں کے درمیان 2 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔



متعللقہ خبریں