استنبول حملے کے حوالے سے ترک حکام کے تعزیتی پیغامات

تمام تر ادارے بر سر پیکار ہیں اور ضروری تفتیش کے عمل کو بڑی توجہ سے  سر انجام   دیا جا رہا ہے، نائب صدر

1905968
استنبول حملے کے حوالے سے ترک حکام کے تعزیتی پیغامات

استنبول   کی  استقلال سڑیٹ پر کل پیش آنے والے بم دھماکے  میں  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں  کے لیے تعزیتی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے اسپیکر مصطفی شنتوپ نے   اس حوالے سے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ "میں ترک عوام سے  تعزیت کرتاہوں، ہم  تمام تر متعلقہ سرکاری اداروں   کے ہمراہ  جائے وقوعہ پر  اور دھماکے سے متاثرہ تمام تر انسانوں اور علاقے کے  کاروباری    حلقے کے شانہ بشانہ ہیں۔

نائب صدر فواد اوکتائے   نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ   تمام تر ادارے بر سر پیکار ہیں اور ضروری تفتیش کے عمل کو بڑی توجہ سے  سر انجام   دیا جا رہا ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی  حملہ ترکیہ کے عزم  اور مزاحمت کو نہیں  توڑ سکتا۔

آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ اس مذموم حملے  کے مرتکب  انسانوں اور ان کے  تعلق کا قطعی طور پر  تعین کیا جائیگا۔  ترکیہ کو حملوں کے ذریعے    راستے سے ہٹانے کی کوشش کرنے والے کبھی  بھی  کامیاب نہیں ہوں گے۔

محکمہ اطلاعات کے صدر  فخرالدین آلتون  نے بھی سماجی رابطوں کے پیج پر  لکھا ہے کہ "ہمارے شہریوں پر دہشت گرد حملے ، بعض ممالک کی دہشت گردی   کی معاونت   کی  بلا اور بلواسطہ کارستانیوں کا نتیجہ ہیں۔  اگر یہ ممالک ترکیہ کی دوستی چاہتے ہیں تو انہیں  دہشت گرد تنظیموں سے تعاون کو فی الفور ختم کرنا ہوگا۔ "

ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے  رہنما  کمال کلچ دار اولو   کا کہنا ہے کہ "دہشت گردی کا منبع چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو ، ہم اس پر   لعنت  بھیجتے ہیں۔ "

ای پارٹی کی رہنما  میرال آک شینر   کا  بھی کہنا ہے کہ " میں  اس ڈرپوک  حملے کی سختی سے مذمت کرتی ہوں۔"

 



متعللقہ خبریں