"استنبول بم حملہ"عالمی ممالک کا ترک عوام اور حکومت سے اظہار یک جہتی

گزشتہ روزاستنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کی جا رہی ہے۔

1905936
"استنبول بم حملہ"عالمی ممالک کا ترک عوام اور حکومت سے اظہار یک جہتی

گزشتہ روزاستنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کی جا رہی ہے۔

امریکہ، عرب ممالک، خلیج تعاون کونسل اور جامعہ  الازہر نے استنبول دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس  ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی  ہیں۔

ترجمان کیرین جین پیئر نے اپنی ٹویٹس میں مزید کہا کہ واشنگٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ نیٹو اپنے اتحادی ملک کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتی ہے۔

یورپی یونین کمیشن کتے وسعتی امور کے رکن اولیور وار ہیلی نے بھی اس حوالے سے ا]نے بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے  ترک حکومت اور عوام سے اظہار یک جہتی کیا ہے۔

علاوہ ازیں ،مصر،خلیجی تعاون کونسل،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، لبنان،سوڈان ،آذربائیجان، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ،پاکستان،یوکرین،روس،اردن ،یورپی ممالک،ایران ارجنٹینا اور کئی دیگر ممالک نے بھی اپنے تعزیتی  پیغامات ارسال کیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وسطی استنبول  میں تقسیم اسکوائر استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں