ترکیہ: غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 84 ویں برسی، صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

میں، مصطفیٰ کمال کے ابدیت کی طرف انتقال کے 84 ویں سال کے موقع پر انہیں دعائے رحمت و مغفرت اور جذبہ احترام و احسان مندی کے ساتھ یاد کر رہا ہوں: صدر ایردوان

1904666
ترکیہ: غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 84 ویں برسی، صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

آج جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 84 برسی کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے مقامی وقت کے مطابق 09:05 پر ٹویٹر سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں، ہماری جنگ استقلال کے کمانڈر اور ہماری جمہوریت کے بانی مصطفیٰ کمال کے ابدیت کی طرف انتقال  کے 84 ویں سال  کے موقع پر انہیں دعائے رحمت و مغفرت اور جذبہ احترام و احسان مندی کے ساتھ یاد کر رہا ہوں"۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے بھی جاری کردہ بیان کہا ہے کہ " ہم بحیثیت ملّت ، ترکیہ قومی اسمبلی کے پہلے سربراہ، قومی جدوجہد کے کمانڈر اور ملک کے پہلے صدر 'غازی مصطفیٰ کمال اتاترک' کو ان کی 84  ویں برسی کے موقع پر دعائے رحمت و مغفرت اور جذبہ احسان مندی کے ساتھ یاد کر رہے ہیں"۔

شن توپ نے کہا ہے کہ " ہمارا ملّی اثاثہ یہ وطن ابدی  حُریت اور آزاد ی کے راستے پر سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ غازی مصطفیٰ کمال اتاترک نے پُر بصیرت اور پُر جسارت فیصلہ کر کے ہمارے لئے جمہوریہ ترکیہ کی عظیم میراث چھوڑی ہے۔ ہماری  ملت کے غیر متزلزل اتحاد اور آزادی  پر مستحکم یقین  کے ساتھ جمہوریہ ترکیہ  تا ابد  برقرار رہے گا"۔



متعللقہ خبریں