صدر ایردوان کا سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ اور بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

1901941
صدر ایردوان  کا سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ اور بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں صدر ایردوان نے  اناج راہداری  میں  روس اور یوکرین کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر کی جانے والی سفارتی آمدورفت کے نتیجے میں دوبارہ کام کرنا شروع  کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا  ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اب استنبول اتفاق رائے کی مدت میں توسیع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

گوتریس نے  اناج کوریڈور کو دوبارہ کام پر لانے کی کوششوں پر صدر  ایردوان  کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شام کو بھیجی جانے والی سرحد پار سے انسانی امداد  کا ذکر کرتے ہوئے ، صدر ایردوان کی جانب سے  10 جنوری کو ختم ہونے والی سلامتی کونسل کی  معیاد   کی   قرارداد میں توسیع کی کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں