صدر ایردوان کی کوششوں سے روس نے اناج کی برآمد بحال کر دی ہے: قالن

قالن نے  بتایا کہ سیواستوپول  میں موجود ایک بحری جہاز پر  یوکرین کے حملے کے بعد اناج معاہدے کو روس نے معطل  کر دیا تھا جس کی بحالی کےلیے ہم نے  تین تا چار روز تک بھرپور سفارتی کوششیں  کیں

1901638
صدر ایردوان کی کوششوں سے روس نے اناج کی برآمد بحال کر دی ہے: قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ صدر ایردوان  کی روسی ہم منصب سے بات چیت کے بعد  اناج راہداری دوبارہ سے بحال کر دی گئی ہے۔

 قالن نے سی این این انٹرنیشنل  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیواستوپول  میں موجود ایک بحری جہاز پر  یوکرین کے حملے کے بعد اناج معاہدے کو روس نے معطل  کر دیا تھا جس کی بحالی کےلیے ہم نے  تین تا چار روز تک بھرپور سفارتی کوششیں  کیں۔

ترجمان نے کہا کہ صدر ایردوان اور پوتین کے درمیان ٹیلی فون بات چیت  کے بعد  روس نے معاہدہ بحال کر دیا جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی  سے بھی بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یوکرین بھی اس معاہدے کی پابندی کرے گا۔

 قالن نے مزید کہا کہ روسی اناج  اور کھاد کی برآمد کےلیے بعض تحفظات ضرور ہیں جس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ روس انہیں جنگ کے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے،مذاکراتی میز پر واپس لانےکےلیے طرفین  سے ہمارے رابطے جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  پوتین سے مذاکرات میں ہمیں باور کروایا گیا کہ روس جوہری طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتا جبکہ یوکرین بھی جوہری بم یا کیمیائی اسلحے کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں