چناق قلعے پل امسال کا بہترین پراجیکٹ منتخب

چناق قلعے 1915  اور مالکارا چناق قلعے  ہائی وئے کو عالمی  سرئےز میں اس سے  قبل بھی  ایوارڈز سے نوازہ جاتا رہا ہے

1901691
چناق قلعے پل امسال کا بہترین پراجیکٹ منتخب

براعظم ایشیا اور براعظم یورپ کو ایک دوسرے سے ملانے والے   1915 کے  چناق قلعے  پل اور موٹر وے پروجیکٹ کو 4 سال کی ریکارڈ تکمیل کے وقت میں جدید طریقوں اور انجینئرنگ کے حل کی وجہ سے "تعمیراتی طریقہ کار" کے زمرے میں سال کا سب سے کامیاب پروجیکٹ منتخب  کرلیا گیا ہے۔

چناق قلعے 1915  اور مالکارا چناق قلعے  ہائی وئے کو عالمی  سرئےز میں اس سے  قبل بھی  ایوارڈز سے نوازہ جاتا رہا ہے۔

1948 میں قائم   اور بین الاقوامی ہائی وے انڈسٹری کی چھتری  تلے قائم  انٹرنیشنل روڈز فیڈریشن (IRF) نے اکتوبر  میں  واشنگٹن میں منعقدہ "روڈز ٹو ٹومورو کانفرنس" کے دائرہ کار میں IRF گلوبل روڈز اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

1915 چناق قلعے  پل اور موٹر وے پروجیکٹ کو 4 سال کے ریکارڈ تکمیل کے وقت میں جدید طریقوں اور انجینئرنگ کے حل کی وجہ سے "تعمیراتی طریقہ کار" کے زمرے میں سال کا سب سے کامیاب پروجیکٹ قرار دیا گیا۔

 

چناق قلعے 1915  برج کو 'دنیا کا سب سے طویل وسط مدتی سسپنشن پل' ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کا درمیانی  فاصلہ  2023 میٹر ہے اور 334 میٹر  بلندی کے ساتھ دنیا کا بلند ترین ٹاور سسپنشن پل  سمجھا جاتا ہے۔

آئی آر ایف  نے 2021 میں  چناق قلعے 1915 پل کو  سال کا سب سے کامیاب فنانسنگ پروجیکٹ کے طور پر منتخب کیا  اور  اب تک اسے  12 مالیاتی ایوارڈز، 1 ماحولیاتی ایوارڈ، 4 ایمپلائمنٹ ایوارڈز اور 2 انجینئرنگ ایوارڈز  حاصل ہوچکے ہیں ۔



متعللقہ خبریں