ترکیہ: چاوش اولو۔ لاوروف ملاقات
مذاکرات میں چاوش اولو اور لاوروف نے اناج راہداری کے موضوع پر بات چیت کی: ترکیہ وزارت خارجہ
1900789
ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں چاوش اولو اور لاوروف نے اناج راہداری کے موضوع پر بات چیت کی ۔
واضح رہے کہ گلوبل غذائی بحران کے حل کے لئے ترکی کے زیرِ انتظام جاری اناج کی ترسیل کا سمجھوتہ، 22 جولائی کو استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ نگرانی یوکرین، روس، ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پایا تھا۔
روس نے 29 اکتوبر کو یوکرین سے غذائی مصنوعات کے اخراج کے سمجھوتے کو غیر معینہ مدت کے لئے التوا میں ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔