اناج کی ترسیل طے شدہ شکل میں جاری رکھی جائے گی: ایردوان

میں نےکل روس کے صدر پوتن کے ساتھ ، اناج راہداری کے موضوع پر، بات چیت کی تھی اور آج یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ کروں گا: صدر رجب طیب ایردوان

1901154
اناج کی ترسیل طے شدہ شکل میں جاری رکھی جائے گی: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے اناج کی ترسیل طے شدہ شکل میں جاری رکھی جائے گی۔

حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اسمبلی گروپ اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے روس کی طرف سے اناج راہداری سمجھوتےکو التوا میں ڈالے جانے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نےکل روس کے صدر پوتن کے ساتھ ، اناج راہداری کے موضوع پر، بات چیت کی تھی اور آج یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ کروں گا۔

واضح رہے کہ روس وزارت دفاع نے 29 اکتوبر کو جاری کردہ بیان میں ، الحاق کردہ علاقے کریمیا کے شہر، سیواسٹوپول  میں روس کے جنگی اور سِول بحری جہازوں پر یوکرینی حملے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت دفاع نے کہا تھا کہ کیف نے، برطانوی ماہرین کی شرکت سے ،بحیرہ اسود بیڑے کے بحری جہازوں اور راہداری کی سلامتی پر مامور سِول بحری جہازوں کے خلاف دہشت گردانہ اقدام کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ " روسی فریق نے ،دہشت گردانہ کاروائی کو پیش نظر رکھتے ہوئے،  یوکرینی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کے خروج  کے سمجھوتے میں اپنی شرکت کو التوا میں ڈال دیا ہے"۔



متعللقہ خبریں