ترکیہ کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: بینی گانٹز

اسرائیلی وزیردفاع  بینی گانٹز نے زور دیا کہ ترکیہ کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم اس کی حمایت جاری رکھیں گے

1899063
ترکیہ کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: بینی گانٹز

 اسرائیلی وزیردفاع  بینی گانٹز نے زور دیا کہ ترکیہ کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 دورے کے بعد انقرہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت، سیاحت، صنعت اور بہت سے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، ہمارا مستقبل امید افزا ہے، تاہم یہ سب خطے اور دنیا میں استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں ہمارے مشترکہ مفادات پر منحصر ہے۔

انہوں نے ترکیہ میں اسرائیلی شہریوں اور یہودیوں کو قابل تشویش حد تک لاحق خطرات کو کم کرنے میں صدر ایردوان، وزیر دفاع آقار اور حفاظتی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے اسرائیل اور ترکیہ کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا چاہیں۔

گانٹز نے مشرق وسطیٰ اور مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیش رفتوں کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ امریکہ کا اتحادی اور نیٹو کا رکن ہے اور وہ عالمی استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور ترکیہ کے تعلقات میں حال ہی میں مارچ میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ ترکیہ کے بعد تبدیلی آئی ہے۔

یہ 2007 کے بعد کسی اسرائیلی صدر کا اس ملک کا پہلا دورہ تھا۔

ترک وزیر خارجہ نے سفارتی تعلقات میں بہتری کے تناظر میں مئی کے آخر میں القدس کا غیر معمولی دورہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں