ترکیہ: ایردوان۔ گومبوژاو ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان کی منگولیا  قومی اسمبلی کے اسپیکر 'زندان شاطر گومبوژاو' اور عالمی سریانی کتھولک پیٹرک 'مور اگناٹئیس یوسف سوئم یونان' سے ملاقات

1894059
ترکیہ: ایردوان۔ گومبوژاو ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے منگولیا  قومی اسمبلی کے اسپیکر 'زندان شاطر گومبوژاو' اور عالمی سریانی کتھولک پیٹرک 'مور اگناٹئیس یوسف سوئم یونان' اور  ان کے وفد سے ملاقات کی۔

صدارتی سوشل کمپلیکس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں گومبوژاو نے صدر ایردوان کو "الترش کُتلک خان تحریر" کی ایک کاپی تحفتاً پیش کی۔

اس تحریر کی، منگولیا کے علاقے اوتوکین میں ایک سائنسی آرکیالوجک دریافت ٹوئر کے دوران، ماہِ اگست میں نشاندہی ہوئی۔

لفظ "ترک" پہلی دفعہ اس تحریر میں استعمال کیا گیا ہے اور یہ تحریر گیوک ترک دور 552۔745 کی قدیم ترین تحریر کی حیثیت سے ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہے۔

صدر ایردوان کو تحفتاً پیش کی گئی تحریر اصل کی قریب ترین   نقل ہے۔

صدر ایردوان کی دوسری ملاقات بند کمرے کی ملاقات تھی۔



متعللقہ خبریں