غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

صوبائی جینڈرمیری کمانڈ، تارکین وطن کی اسمگلنگ برانچ کے دفتر کی ٹیموں نے  کھلے سمندر میں غیر قانونی تارکین وطن موجود ہونے کا تعین  کیا

1894477
غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

آئدن شہر  کے ساحلی ضلع  کش اداسی   میں ، یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے علاقائی پانیوں میں واپس دھکیلنے والے 47 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

صوبائی جینڈرمیری کمانڈ، تارکین وطن کی اسمگلنگ برانچ کے دفتر کی ٹیموں نے  کھلے سمندر میں غیر قانونی تارکین وطن موجود ہونے کا تعین  کیا۔

ٹیموں نے 47 غیر قانونی تارکین وطن کو بازیاب کروایا جن میں 23 کا فلسطین، 20 کانگو، 1 کا وسطی افریقی جمہوریہ، 1 یمن، 1 انگولا، 1 کا چاڈ سے تھا۔

کوسٹ گارڈ کی کشتی پر لے جانے والے تارکین وطن کو ساحل پر لا کر صوبائی امیگریشن دفتر  کے حوالے کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں