"سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والے ہوشیار" ترکیہ نے قانون منظور کر لیا

ترکیہ میں  سوشل میڈیا پر غلط بیانی اور بے بنیاد خبروں کی  روک تھام کےلیے ایک قانون پارلیمان نے منظور کرلیا ہے جس کے تحت اب جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو  1 تا 3 سال قید کی سزا ہوگی

1892863
"سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والے ہوشیار" ترکیہ نے قانون منظور کر لیا

 ترکیہ میں  سوشل میڈیا پر غلط بیانی اور بے بنیاد خبروں کی  روک تھام کےلیے ایک قانون پارلیمان نے منظور کرلیا ہے۔

اس قانون کے تحت اب جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو  1 تا 3 سال قید کی سزا ہوگی۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات نے اس حوالے سے ایک کتابچہ بھی جاری کیا ہےجس میںِ درج کیا گیا ہے کہ  اس قانون کی وجہ سے سوشل میڈیا کو ایک  قابل اعتبار ذریعہ اطلاعات بنانے میں مدد ملے گی ۔

 علاوہ ازیں اس قانون کے نتیجے میں اب سوشل میڈیا کمپنییوں کا ڈیٹا  انفارمیشن اینڈ ٹیکنولوجی  کے ادارے کی نگرانی میں ہوگا جبکہ متعلقہ کمپنی یا شخص غیر قانونی آپریشن یا چھاپوں کے جواز میں  قانونی چارہ جوئی کرنے کے بھی مجاز ہو نگے۔

اگر کسی کمپنی نے  اس قانون کی خلاف ورزی کی تو اس پر اشتہارات لینے کی پابندی عائد ہوگی ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں