ترکیہ کی صومالیہ کے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

یان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان گھناؤنے دہشت گردانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، خدا اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کی مغفرت کرے  اور ان کے لواحقین، عزیز  و اقارب برادر حکومت اور صومالیہ کے لوگوں کو صبر عطا فرمائے

1888002
ترکیہ کی صومالیہ کے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

ترکیہ نے صومالیہ کے شہر بلدیونہ  میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز صومالیہ کے شہر بلدیونہ  میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں علاقائی حکومت کے اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت متعدد افراد کے  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو ب بیٹھنے اور زخمی  ہونے  پر اپنے گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان گھناؤنے دہشت گردانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، خدا اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کی مغفرت کرے  اور ان کے لواحقین، عزیز  و اقارب برادر حکومت اور صومالیہ کے لوگوں کو صبر عطا فرمائے۔

اطلاع  کے مطابق  صومالیہ میں بموں سے بھری گاڑیوں سے کیے گئے تین خودکش حملوں میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں