ترک فوج کو لیبیا میں گھر جیسا ماحول ملا ہے: آقار

خلوصی آقار نے کہا کہ  ترکی اور لیبیا کے درمیان سال 2019 میں طے شدہ مطابقت  کافی اہم ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان  بردرانہ و دوستانہ روابط کو فروغ ملا ہے جبکہ ہماری فوج کو لیبیا میں گھر جیسا ماحول ملا ہے

1887949
ترک فوج کو لیبیا میں گھر جیسا ماحول ملا ہے: آقار

وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ  ترک فوج کو لیبیا میں گھر جیسا ماحول حاصل ہے۔

 وزیر دفاع نے  تریپولی میں قومی اتحادی حکومت کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ۔

 خلوصی آقار نے کہا کہ  ترکیہ اور لیبیا کے درمیان سال 2019 میں طے شدہ مطابقت  کافی اہم ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان  بردرانہ و دوستانہ روابط کو فروغ ملا ہے ،لیبیا سے ہمارے تاریخی اور مشترکہ اقدار کے حامل تعلقات ہیں جبکہ ہماری فوج کو لیبیا میں گھر جیسا ماحول ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  لیبیا میں امن و سلامتی کی بحالی ہماری ترجیح ہے اور چاہتے ہیں کہ  یہاں انتخابات کا انعقاد پر امن ماحول میں ہو جائے۔



متعللقہ خبریں