ہم جلد ہی عالمی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی پر قابو پالیں گے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار  استنبول میں  دولما باہچے محل   میں منعقدہ مالیاتی حکمت عملی دستاویز پریزنٹیشن میٹنگ سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

1887672
ہم جلد ہی عالمی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی پر قابو پالیں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ  کچھ عرصے سے   عالمی صورتِ حال کے   اثرات  کی وجہ سے   پیدا ہونے والے  مہنگائی کے مسئلے پر قابو پالیں گے۔

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار  استنبول میں  دولما باہچے محل   میں منعقدہ مالیاتی حکمت عملی دستاویز پریزنٹیشن میٹنگ سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

ایردوان نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران، نئی قسم کی کورونا وائرس کی وبا اور 24 فروری کو شروع ہونے والی روس-یوکرین جنگ کے نتیجے میں توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے  سے جڑا  ہوا ہے  جس نے تمام معیشتوں بالخصوص ترقی یافتہ ممالک کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں، پیدا ہونے والے   عالمی بحران  کے دوران   ترکی نے ایک طویل عرصے سے سیاسی اور اقتصادی مشکلات سے حاصل ہونے والے تجربے سے خود کو ان متاثرہ ممالک سے الگ تھلگ رکھنے  میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم عالمی صورتِ حال کے اثرات کچھ عرصے سے محسوس کر رہے ہیں لیکن ہم افراط زر کے مسئلے پر قابو پا کر  اس صدی کو  ترکیہ  کے نام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  مالیاتی شعبہ عالمی اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں  سے ایک ہے، ایردوان نے کہا کہ مالیاتی نظام، جو کہ اقتصادی ترقی کا انجن ہونا چاہیے، اپنا کام پورا کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ  انسانوں کے بغیر معاشی ڈھانچہ پائیدار نہیں  ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں ایک نیا ماڈل تیار  کرنے کی ضرورت ہے  جس میں عالمی مالیاتی ڈھانچہ لوگوں اور اخلاقیات پر مبنی ہو۔ ہم نئے مالیاتی فن تعمیر کے مطالعہ کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں