صدر رجب طیب ایردوان کی روسی صدر پوتن سے ٹیلی فون پر اہم بات چیت

ہ روسی کھادوں اور اناج کی مصنوعات کی  بھی بلا تعطل برآمد ات پر کام  کرنے کو جاری رکھیں گے

1886663
صدر رجب طیب ایردوان کی روسی صدر پوتن سے ٹیلی فون پر اہم بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات چیت کی۔

ایوان صدر کی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

صدر ایردوان نے  اس بات چیت میں   طویل مدت  سے  کوششیں صرف کردہ روس۔ یوکیرین  جنگی قیدیوں کے تبادلے   کے عمل کے کامیابی سے ہمکنار ہونے اور اقوام متحدہ کے تعاون سے  اناج راہداری   پر مبنی استنبول  مطابقت پر  عمل درآمد پر  اپنے  اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ میکانزم کی توسیع، جو نومبر میں ختم ہو جائے گی کا معاملہ مشترکہ مفادات  کا حامل ہونے  کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے  کہا کہ وہ روسی کھادوں اور اناج کی مصنوعات کی  بھی بلا تعطل برآمد ات پر کام  کرنے کو جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ مزید مثبت پیش رفت کی راہ ہموار کرنے کے لیے تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، اور  ہمیں توقع ہے کہ ماسکو ،یوکرین کے کچھ علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کا مسئلہ  سمیت اس عمل کو سہل بنانے کے لیے اقدامات  اٹھائے گا۔

روسی صدر پوتن سے مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کے لیے کہتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ملاقات کے حوالے سے روسی صدارتی محل کے کریملن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جب کہ توانائی کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا گیا ہے۔ روس سے ترکی کو قدرتی گیس کی ترسیل اور اک قویو  نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر  سمیت  توانائی کے شعبے میں  تعاون کا مثبت جائزہ لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں