اناج راہداری سمجھوتہ ترکیہ کی اہمیت اور اثرورسوخ کا عکاس ہے: آقار

اناج کی ترسیل کے مرحلے میں تعمیری کردار اور میزبان ملک کی حیثیت سے ترکیہ، اپنی اہمیت اور اثرورسوخ کو واضح شکل میں سامنے لے آیا ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1886288
اناج راہداری سمجھوتہ ترکیہ کی اہمیت اور اثرورسوخ کا عکاس ہے: آقار

ترکیہ کی کوششوں سے تشکیل شدہ "اناج کوریڈور" سے 2 ماہ کے عرصے میں 235 بحری جہازوں نے خروج کیا اور بذریعہ کوریڈور برآمد کئے گئے اناج کی مقدار 5 کروڑ 5 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

ترکیہ کی بھاری سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ماہِ جولائی میں اقوام متحدہ  کے ساتھ منّظم شکل میں استنبول میں اناج کی محفوظ منتقلی کے لئے قائم کئے گئے "کمبائن کوآرڈینیشن مرکز" کی کاروائیاں جاری ہیں۔

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار کے متعلقہ فریقین کے ساتھ مذاکرات اور کمبائن کوآرڈینیشن مرکز کی بھاری کاروائیوں کے نتیجے میں اناج سے لدا پہلا بحری جہاز یکم اگست کو  اوڈیسا بندرگاہ سے روانہ ہوا اور اسکے بعد سے اناج کی ترسیل محفوظ شکل میں جاری ہے۔

یوکرین کی بندرگاہوں سے عازم سفر ہونے والے بحری جہازوں کی تعداد کل سے 235 تک اور ان بحری جہازوں کے ذریعے اٹھائے گئے اناج کی مقدار 5 کروڑ 5 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

اناج کی ترسیل کرنے والے بحری جہازوں کو استنبول میں کنٹرول و نگرانی کے عمل سے گزارا جاتا  ہے۔

موضوع ستے متعلق جاری کردہ بیان میں ترکیہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ استنبول میں اناج کی ترسیل کے لئے طے پانے والا سمجھوتہ حالیہ سالوں میں اقوام متحدہ کا طے کردہ کامیاب ترین سمجھوتہ ہے۔

آقار نے کہا ہے کہ اناج کی ترسیل کے مرحلے میں تعمیری کردار اور میزبان ملک کی حیثیت سے ترکیہ، اپنی اہمیت اور سفارتی شعبے میں اپنے اثرورسوخ کو واضح شکل میں سامنے لے آیا ہے۔

انہوں کہا ہے کہ ترکیہ وزارت دفاع کے زیرِ انتظام  کمبائن کوآرڈینیشن مرکز نے 27 جولائی سے کاروائیوں کا آغاز کیا اور نہایت کامیابی اور محفوظ شکل میں یوکرین کے اناج کو طے شدہ پروگرام کے مطابق دیگر ممالک تک پہنچا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں