جاپان اگر ترک ڈرانز خریدنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں: وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو

انہوں نے کہا کہ اگر جاپان  مسلح ڈرانز  یا دفاعی صنعت کی دیگر مصنوعات ہم سے خریدنا   تو  ہم اس علاقے میں ان کی ضروریات کو بخوشی پورا کریں گے

1884622
جاپان اگر ترک ڈرانز خریدنا چاہتا ہے تو ہم  تیار ہیں: وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ آنے والے دنوں میں دفاعی صنعت اور سلامتی پر مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جاپان  مسلح ڈرانز  یا دفاعی صنعت کی دیگر مصنوعات ہم سے خریدنا   تو  ہم اس علاقے میں ان کی ضروریات کو بخوشی پورا کریں گے۔

میولود چاوش اولو   نے جو ان دنوں  سابق جاپانی وزیر اعظم آبے شنزو کے جنازے میں شرکت کے لیے  جاپان میں موجود ہیں نے    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایجنڈے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب  دیتے ہوئے   کیا  اس  دورے میں ترکی سے جاپان  کو مسلح ڈرانز کی سپلائی کا معاملہ ایجنڈے میں آئے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ترک مسلح ڈرانز    اس وقت دنیا میں تیار کی جانے والی مصنوعات میں سب سے بہترین اور ایڈوانس ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان ڈرانز نے   طرابلس پر حملے کو  روکنے میں بڑا اہم کردار  ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ مستقبل  قریب میں  جاپان کے ساتھ دفاعی صنعت اور سلامتی کے بارے میں مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر  جاپان  ترک مسلح  ڈرانز  یا دیگر دفاعی صنعت کی مصنوعات میں  بہت سے ممالک  دلچسپی لے رہے ہیں، خاص طور پر ملائیشیا اور انڈونیشیا، یہ ممالک ہماری دفاعی صنعت کی مصنوعات میں بہت دلچسپی ظاہر  کررہے ہیں اور ان کے ساتھ  معاہدوں پر دستخط  بھی کیے گئے ہیں  اور اگر  جاپان ان  مسلح ڈارنز   کو حاصل کرنا چاہتا ہے  تو ہم جاپان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے کہا کہ ترک  ڈرانز دنیا میں  بہترین ڈرانز تصور کیے جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں