ترک ہلالِ احمر کے خیموں مں سیلاب متاثرین آباد کیے جا رہے ہیں

ریڈ کریسنٹ پاکستان کے تعاون سے کھانے کے پارسل، حفظان صحت کی کٹس، گدے، کمبل، پانی کے کین، کپڑے، ٹریٹس اور کھلونے عطیہ کرنے کا سلسلہ ترک ہلالِ احمر  نے جاری رکھا ہوا ہےاور  500 12 مربع میٹر ڈیزاسٹر ٹینٹ  لگا دیے گئے ہیں

1882247
ترک ہلالِ احمر کے خیموں مں سیلاب متاثرین آباد کیے جا رہے ہیں
yardim treni pakistan.jpg
Turk kizilay pakistan yardim1.jpg
Turk kizilay pakistan yardim.jpg

پاکستان میں  آنے والے سیلاب کے بعد  ترک ہلال احمر کی جانب سے پاکستان بھیجےگئے خیمو ں میں  سیلاب متاثرین آباد  ہو رہے ہیں ۔

ترک ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر کے علاقوں میں سیلاب کےابتدائی  گھنٹوں  ہی سے متحرک ہونے والی ترک ہلال احمر نے پاکستان میں مقامی طور پر امدادی سامان فراہم کیا ہے۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے تیار کردہ گڈنیس ٹرین اور کارگو طیاروں میں رکھے گئے انسانی امدادپاکستان  پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔  

ریڈ کریسنٹ پاکستان کے تعاون سے کھانے کے پارسل، حفظان صحت کی کٹس، گدے، کمبل، پانی کے کین، کپڑے، ٹریٹس اور کھلونے عطیہ کرنے کا سلسلہ ترک ہلالِ احمر  نے جاری رکھا ہوا ہےاور  500 12 مربع میٹر ڈیزاسٹر ٹینٹ  لگا دیے گئے ہیں۔

ترک ہلالِ احمر  نے  پانی کی صفائی کا نظام تقسیم کرکے کل 5 ہزار ضرورت مند خاندانوں تک پہنچنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے جو وبائی امراض کو روکنے اور آفات کے متاثرین کو محفوظ پانی فراہم کرنے کے لیے 10 ٹن محفوظ پانی کو صاف کر سکتا ہے۔

دریں اثنا، وان گورنر آفس    اور  صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی کی جانب سے 21 صوبوں میں تیار کیے گئے 811 ٹن اور 330 کلو گرام وزنی 53 ہزار 950 فوڈ پارسل وان ٹرین اسٹیشن پر ویگنوں پر لاد کر پاکستان بھیجے گئے۔

پاکستانی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے امدادی سامان لے جانے والی ٹرین کی الوداعی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے  وزیر  زراعت و جنگلات واحد قرشجی  نے کہا ہے کہ شاید اس سے تمام درد کم نہ ہوں، لیکن کم از کم ہمیں ایک بار پھر دکھانا ہوگا کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں