ترکیہ ہمیشہ 'جان آذربائیجان' کا ساتھ دیتا رہے گا: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے جھڑپوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لئے دعائے رحمت و مغفرت کی اور شہداء کے ورثاء کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے

1879699
ترکیہ ہمیشہ 'جان آذربائیجان' کا ساتھ دیتا رہے گا: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ترکیہ ہمیشہ 'جان آذربائیجان' کا ساتھ دیتا رہے گا"۔

چاوش اولو نے آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے آذری فوجیوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے آذربائیجان۔آرمینیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں شہید ہونے والے آذری فوجیوں کے لئے دعائے رحمت و مغفرت کی اور شہداء کے ورثاء کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ترکیہ ہمیشہ  جان آذربائیجان کا ساتھ دیتا رہے گا"۔

آذربائیجان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں 12 ستمبر کی شب اور 13 ستمبر کی صبح آرمینی فوج  کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی علاقوں داش کیسین،  کیل بیچیر، لاچین اور زنگیلان   کی طرف سے بھاری اشتعالی فائرنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

بیان میں فائرنگ کے نتیجے میں  آذربائیجان فوج کے  50 فوجیوں کی شہادت کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں