کوموروس پرچم بردار بحری جہاز پر یونانی کشتیوں کی بلا اشتعال فائرنگ،ترکیہ کا احتجاج

واضح رہے کہ اس بحری جہاز پر گزشتہ روز دو یونانی ساحلی محافظوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی  جس پر عملے کے 6 مصری،4 صومالی،5 آذربائیجانی اور تین ترک  ملازمین موجود تھے

1878347
کوموروس پرچم بردار بحری جہاز پر یونانی کشتیوں کی بلا اشتعال فائرنگ،ترکیہ کا احتجاج

 ترک جزیرے تینیدوس ( bozcaada)  کے قریب عالمی پانیوں میں یونانی ساحلی  محفاظوں کی کشتی کی  "اناطولیئن" نامی کوموروس پرچم بردار جہاز پر فائرنگ کے بعد یہ جہاز  آبنائے چناق قلعہ (GALLİPOLI) میں لنگر انداز ہو گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ اس رو رو بحری جہاز پر عملے کے 18 ملازمین بھی موجود ہیں جسے ترک ساحلی محافظوں کی رفاقت میں   قارانلق بندر گاہ کے قریب لنگر انداز کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ اس بحری جہاز پر گزشتہ روز دو یونانی ساحلی محافظوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی  جس پر عملے کے 6 مصری،4 صومالی،5 آذربائیجانی اور تین ترک  ملازمین موجود تھے۔

 اس واقعے پر ترک حکومت نے  یونان سے سخت احتجاج  کرتےہوئے اس واقعے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں