داعش کا ایک اہم نام نہاد سرغنہ کو ترکیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، صدر ایردوان

گرفتار  شدہ دہشت گرد  کا نام 11 جولائی  کو جاری  کردہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 30 ویں  جنرل  رپورٹ میں   شامل  تھا

1877841
داعش کا  ایک اہم نام نہاد سرغنہ کو ترکیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ   دہشت گرد تنظیم  داعش کے   سرکردہ   نام نہاد  سرغنوں میں سے "ابو زید۔استاد زید " کوڈ    سے منسوب    دہشت گرد  بشر خطاب غزل   کو ترکیہ میں   پکڑ لیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے  دورہ بلقان سے واپسی پر  طیارے میں  اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  استنبول  محکمہ پولیس  کے ہیڈ کوارٹر اور  قومی خفیہ سروس   نے دہشت گرد تنظیم  داعش کے خلاف ایک  اہم آپریشن سر انجام   دیتے ہوئے   داعش کے    اہم ترین سرغنوں  میں  سے ایک  بشار  خطاب  کو ترکیہ میں  گرفتار کر  لیا گیا ہے۔

ترک صدر نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی  ہے کہ یہ دہشت  گرد تنظیم داعش کے  سرغنہ ابو بکر الا بغدادی اور اس کے بعد   کے  سرغنہ عبداللہ قارداش  کے قتل کے بعد   تنظیم   کے اندر  اہم ترین   نام نہاد   اعلی سطحی ناظمین کی فہرست میں شامل ہے،   جس کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

گرفتار  شدہ دہشت گرد  کا نام 11 جولائی  کو جاری  کردہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 30 ویں  جنرل  رپورٹ میں   شامل  تھا۔

 



متعللقہ خبریں