ہمیں اسوقت قدرتی گیس کے حوالے سے کوئی پریشانی لا حق نہیں، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے بوسنیا ہرزیگوینیا، سربیا اور کروشیا  پر محیط  دورہ بلقان پر روانگی سے قبل انقرہ کے ہوائی اڈے پر بعض بیانات دیے

1876382
ہمیں اسوقت قدرتی گیس کے حوالے سے کوئی پریشانی لا حق نہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے روس پر پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے بحران   کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہ "خطہ یورپ   کو موسم سرما میں مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا تو ہمیں اسوقت  قدرتی گیس  کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات  در پیش نہیں۔"

صدر ایردوان نے بوسنیا ہرزیگوینیا، سربیا اور کروشیا  پر محیط  دورہ بلقان پر روانگی سے قبل انقرہ کے ہوائی اڈے پر بعض بیانات دیے۔

انہوں  نے کہا کہ ہمارے گہرے تاریخی، انسانی اور ثقافتی تعلقات پائے جانے والے  اس جغرافیہ کے ساتھ مضبوط روابط رکھتے ہوئے کشیدگی کا سد باب کرنے  کی  کوشش کر رہے ہیں ۔

"ترک رابطہ و تعاون  ایجنسی (TIKA)، یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ، معارف فاؤنڈیشن، ترک ہوائی فرم، ترکیہ  ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT)، اور ہماری  بلدیات  عملی جامہ پہنائے گئے منصوبوں کے ذریعے اس جغرافیہ کی ترقی   میں ہاتھ بٹا رہی ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ  ہم اس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ماہ جون میں اپنا کام شروع کرنے والے TRT بلقان نیوز پلیٹ فارم  نے علاقائی زبانوں میں اپنی نشریات کے ساتھ ایک اہم خلا کو پُر کیا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ ہماری غیر سرکاری تنظیمیں اور ہماری کاروباری دنیا  ہمارے لیے  فخر کا باعث بننے والے  کام کر رہی  ہیں۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ خطے میں ہماری تمام تر ملاقاتوں میں  بلقان میں امن و استحکام  کے لیے حیاتی اہمیت کے حامل بوسنیا ہرزیگوینیا  کی زمینی سالمیت و حاکمیت  پر زور دیا جائیگا۔

روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران اور روس کے خلاف سے جاری پابندیوں  سے جنم لینے والے توانائی کے بحران کا ذکر   کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "یورپ کو اس موسم سرما میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  لیکن فی الحال  ہمیں قدرتی گیس کے حوالے سے کوئی مسئلہ  در پیش نہیں ۔"

یونان کی جانب سے ترک جیٹ طیاروں سے چھیڑا چھاڑی کرنے  کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ "ہم مصمم  طریقے سے اپنی حساسیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں،  یونان  بھی اس چیز سے آگاہ ہونے کے باعث   اس نے  اپنا قبلہ درست  کرنے کی راہ اپنائی ہے۔"

 



متعللقہ خبریں