یونان کی دراندازیاں خطرناک نتائج برآمد کر سکتی ہیں:ترکی

عمر چیلیک نےپارٹی کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ  23 اگست کو یونان نے ترک طیاروں کے ریڈار نطام کو جام کرنے کی جو کوشش کی تھی وہ نیٹو اتحاد کے خلاف ایک دشمنانہ حرکت تھی  جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں

1874929
یونان کی دراندازیاں خطرناک نتائج برآمد کر سکتی ہیں:ترکی

ترکی میں برسراقتدار سیاسی جماعت انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے  یونان کو خبردار کیا ہے کہ اس کی در اندازیاں خطرناک نتائج کا سبب بن سکتی ہیں۔

 عمر چیلیک   نےپارٹی کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ  23 اگست کو یونان نے ترک طیاروں کے ریڈار نطام کو جام کرنے کی جو کوشش کی تھی وہ نیٹو اتحاد کے خلاف ایک دشمنانہ حرکت تھی  جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں،ترک فوج کے خلاف اس قسم کے حربے بے معنی ہیں کیونکہ وہ اس سے کہیں زیادہ طاقت اور صلاحیتوں کی مالک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ترکی اور یونان  کے درمیان تنازعات کا حل مذاکراتی میز پر تلاش کیا جا سکتا ہے مگر اس معاملے میں یونان ہمیشہ سے مایوس کن رویے کا مظاہرہ کرتا رہا ہے، ترکی سفارتی لحاظ سے ایک کامیاب پالیسی کا حامل ملک ہے،ریڈار نظام کو جام کرنے سے یہ تنازعات حل نہیں ہوتے،ترک ڈپلومیسی اور روایات حل کی ہمیشہ سے متلاشی رہی ہیں۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں