ترکی: PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا

آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں تحریکی فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال کر دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1874457
ترکی: PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا

شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گردوں کی تحریکی فائرنگ کو بے بدل نہیں چھوڑا جا رہا ۔شام کے شمال میں آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں امن و سلامتی کی فضاء  میں خلل ڈالنے کے لئے تحریکی فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال کر دیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے 9 اکتوبرتا25 نومبر 2019 کو آپریشن چشمہ امن کے ساتھ شام کے شمال  میں تل عبید اور راس العین کے علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کیا تھا۔



متعللقہ خبریں