لیبیا میں پر تشدفد واقعات پر ترکیہ کا اظہار تشویش

تشدد میں اضافہ لیبیا کے عوام کے دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے عزم کو بھی خطرے میں ڈالے گا

1873077
لیبیا میں پر تشدفد واقعات پر ترکیہ کا اظہار تشویش

ترکیہ نے لیبیا میں  شہریوں کی اموات  کا موجب بننےو الی  جھڑپوں پر گہری تشویش  کا اظہار  کرتے ہوئےفریقین کو "فوری طور پر  جھڑپوں کو روکنے" کی اپیل کی ہے۔

لیبیا میں  عظیم سطح کی کوششوں کے ساتھ قائم کردہ امن و امان  کے ماحول کو برقرار رکھنا ، لیبیا کی  سلامتی ، استحکام اور مستقبل کے اعتبار سے  کلیدی اہمیت کیے حامل ہونے کی وضاحت کرنے والے  بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ہم  فریقین کو   اس چیز کی اہمیت  کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کاروائیاں کرنے ، اعتدال پسندی اور عقل سلیم سے کام لینے کی  درخواست کرتے ہیں  اور جھڑپوں کا فی الفور سد باب کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ""تشدد میں اضافہ لیبیا کے عوام کے دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے عزم کو بھی خطرے میں ڈالے گا ، اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے، خاص طور پر انتخابات کے انعقاد کے بارے میں ان کے وژن کو بھی خطرات سے دو چار کرے گا۔ اس سلسلے میں، ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین اپنے ہتھیاروں کو چپ کراتے ہوئے جتنی جلدی ممکن ہو پرامن طریقے سے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں گے۔ "

بیان میں، جس میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ لیبیا کے مستقل استحکام، فلاح و بہبود اور سلامتی کے لیے لیبیا کے عوام کی خواہشات اور توقعات کے فریم ورک کے اندر جلد از جلد منصفانہ، آزادانہ اور ملک گیر انتخابات کا انعقاد ضروری سمجھتا ہے، "اس تناظر میں اقوام متحدہ کی سہولت کے تحت قانونی بنیادی ڈھانچے کی تیزی سے تکمیل کی ضرورت ہے۔"

بیان میں اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکیہ ان اہداف کی روشنی میں پہلے کی طرح اب کے بعد بھی  اپنے لیبیائی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کی جاتی رہے گی۔

ھ

 



متعللقہ خبریں