ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے وفود کے درمیان پہلا اجلاس

ترکی، فن لینڈ اور سویڈن  کے قائم کردہ 'دائمی مشترکہ میکانزم'  کے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا

1872883
ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے وفود کے درمیان پہلا اجلاس

ترکی، فن لینڈ اور سویڈن  کے قائم کردہ 'دائمی مشترکہ میکانزم'  کے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ترکی صدارتی ترجمان دفتر کے جاری کردہ  تحریری بیان کے مطابق 28 جون کو نیٹو میڈرڈ سربراہی اجلاس میں ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی میمورینڈم کے دائرہ کار میں قائم کئے گئے دائمی مشترکہ میکانزم  کا پہلا اجلاس فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلنسکی میں منعقد ہوا ہے۔

میکانزم کے ترک وفد میں، صدارتی دفتر  کے ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سیدات اونال  کی زیرِ قیادت ، وزارت انصاف، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور قومی خفیہ ایجنسی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مذاکرات میں دائمی مشترکہ میکانزم  کی کاروائیوں کی بنیادیں متعین کی گئیں، سہ فریقی میمورینڈم  میں درج وعدوں  پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفتوں پر نظر ثانی کی گئی اور آنے والے دنوں میں متوقع ٹھوس اقدامات پر غور کیا گیا۔

مذاکرات میں فن لینڈ اور سویڈن نے سہ فریقی میمورینڈم میں درج ، ہر طرح کی دہشت  گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی کے ساتھ مکمل تعاون، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے سمیت قومی سلامتی کے لئے تمام  خطروں  کے مقابل ترکی کے ساتھ مکمل تعاون اور PYD/YPGاور فیتو  کی حمایت بند کرنے سے متعلق، تمام عزائم کا اعادہ کیا ہے۔

اجلاس میں میکانزم کے دائرہ کار میں ٹھوس پیش رفت کے لئے متعلقہ اداروں کے درمیان تکنیکی سطح پر باہمی تعاون میں اضافے کے موضوع پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں