ترکی: ہم دہشت گردوں کو ان کے کھودے ہوئے گڑھوں میں دفن کرتے رہیں گے

فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریشنوں کے علاقوں میں فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 8 دہشتگردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1872212
ترکی: ہم دہشت گردوں کو ان کے کھودے ہوئے گڑھوں میں دفن کرتے رہیں گے

ترک مسلح افواج نے، شام کے شمال میں فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریشنوں کے علاقوں میں تحریکی فائرنگ کرنے والے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے، 8 دہشت گردوں  کو غیر فعال کر دیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " دہشت گردوں کی تحریکی فائرنگ کا فوری جواب دیا جا رہا ہے۔ شام کے شمال میں فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریشنوں کے علاقوں میں فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 8 دہشتگردوں کو ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ہم دہشت گردوں کو ان کے کھودے ہوئے گڑھوں  میں دفن کرتے رہیں گے"۔



متعللقہ خبریں