ہمارے لئے اہم ترین چیز اپنے ملک کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرنا ہے: آقار

ملک اور اس کی سرحدی سلامتی کے لئے بین الاقوامی قانون اور جائز حقِ مدافعت کے حوالے سے آپریشن کرنا ترکی کا فطری ترین حق ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1871314
ہمارے لئے اہم ترین چیز اپنے ملک کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرنا ہے: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ " اپنے ملک اور اس کی سرحدی سلامتی کے لئے بین الاقوامی قانون اور جائز حقِ مدافعت کے حوالے سے آپریشن کرنا ترکی کا فطری حق ہے"۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کل صدارتی سوشل کمپلیکس میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں  کے سوالات کے جواب دئیے۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا شامی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات  شروع ہوں گے یا نہیں؟ آقار نے صدر ایردوان اور وزراء کے موضوع سے متعلقہ بیانات کی یاد دہانی کروائی اور  کہا ہے کہ مذاکراتی مرحلے  کا انحصار شرائط اور حالات پر ہے۔

شامی انتظامیہ کے ساتھ کسی ممکنہ مذاکرات میں ترک مسلح افواج کے آپریشنوں کے انجام سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ " ملک اور اس کی سرحدی سلامتی کے لئے بین الاقوامی قانون اور جائز حقِ مدافعت کے حوالے سے آپریشن کرنا ترکی کا فطری ترین حق ہے۔ اس موضوع پر آج تک جو بھی ضروری تھا ہم نے کیا ہے اور اب کے بعد بھی جو ضروری ہوا کرتے رہیں گے۔ وقت آنے پر، پُشت پناہوں کی پروا کئے بغیر دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف  جس قسم کی مداخلت کی بھی ضرورت پڑی کی جائے گی۔ ہمارے لئے اہم ترین چیز اپنے ملک کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے اور اس معاملے میں ہمارا عزم مصّمم ہے"۔

آقار نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکی کا واحد ہدف صرف  دہشت گرد ہیں۔

شام کے شمال میں کسی ممکنہ آپریشن کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "آپریشن اصل میں ہو رہا ہے اور ہو گابھی۔ ہر چیز کا مقام اور وقت ،اصول اور منطق ہوتی  ہے"۔

امریکہ کی طرف سے ایف۔16 کی فراہمی کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "اس موضوع پر چوتھا اجلاس 15 اگست کو امریکہ میں کیا گیا ہے۔ مذاکرات مثبت شکل میں جاری ہیں"۔



متعللقہ خبریں