اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر دفاع خلوصی آقار کا یوکیرینی بحری جہاز کا معائنہ

انتونیو گوتریس نے وزیر دفاع خلوصی آقار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا

1870365
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر دفاع خلوصی آقار کا یوکیرینی بحری جہاز کا معائنہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس مشترکہ رابطہ مرکز کا دورہ کرنے سے قبل استنبول کی زیتن برنو  بندر گاہ کو  پہنچے۔

یہاں پر بین الافود بات چیت کے بعد  گوٹیرس معائنہ کے لیے SSI Invincible II  نامی جہاز کو گئے۔

یہ بحری جہاز یوکرین کی چورنومورسک بندرگاہ  کو جائے گا۔

گوٹیرس جائزہ ٹیم کے جائزے کے بعد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کسٹمر کوآرڈینیشن سینٹر گئے۔

انتونیو گوتریس نے وزیر دفاع خلوصی آقار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

اجلاس میں آقار نے یوکرین سے برآمد ہونے والے اناج کو کنٹرول کرنے کے لیے قائم کیے گئے مرکز کے بارے میں معلومات دیں۔

وزیر آقار نے کہا کہ یوکرین کی بندرگاہوں سے اب تک 656 ہزار 349 ٹن اناج کی ترسیل کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ"یکم اگست سے، 51 بحری جہاز اناج کی ترسیل کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، 27 نے یوکرین کی بندرگاہوں کو چھوڑ دیا ہے اور 24 اناج کی ترسیل کے لیے یوکرین کی بندرگاہوں میں داخل ہوئے ہیں۔"



متعللقہ خبریں